نئی دہلی،31دسمبر(ایجنسی) ہندوستانی نوٹوں پر گاندھی کے بعد اب سوامی وویکانند اور ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر چھپ سکتی ہے- . میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ایک تجویز آئی ہے-. اس تجویز میں نوٹوں پر مہاتما گاندھی کے ساتھ ساتھ بی آر امبیڈکر اور
سوامی وویکانند کی تصاویر بھی شائع کرنے کی بات کہی گئی ہے. معلومات کے مطابق، یہ تجویز نریندر جادھو نے دیا ہے.
جادھو کا کہنا ہے کہ امریکی اور برطانیہ کی کرنسیوں پر بہت بڑی شخصیات کی تصاویر چھپتی ہیں. ایسا ہندوستان میں بھی ہو سکتا ہے.